فیصل آ باد (عکس آن لائن)وزیرداخلہ راناثنا اللہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ وزیرداخلہ کو 4 گھنٹے اسپتال میں علاج کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث وزیرداخلہ راناثنا اللہ کو ایف آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال حکام کے مطابق ہارٹ اٹیک جانچنے کے لیے کیا گیا ڈراپ آئی ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق رانا ثنا اللہ کا بلڈ پریشر 160/120 تھا تاہم اب طبیعت بہتر ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو کچھ دن آرام کو مشورہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی وزیرداخلہ راناثنااللہ کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی، راناثنااللہ کا اے ایف آئی سی راولپنڈی میں چیک اپ کیا گیا۔ اس وقت وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ راناثنااللہ نے 18 سال قبل 2004 میں انکی کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔