لاہور( عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلرریلوے اور گرین لائن منصوبوں کی تکمیل کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تمام ممکنہ مدد فراہم کررہی ہے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت کے نظام کوبااختیار بنانے سے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل میں مددملے گی۔مقامی حکومت کے موثرنظام اوربلدیاتی اداروں کے نمائندوں کوصوابدیدی اختیارات کی فراہمی سے ہی صوبائی دارالحکومت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کیلئے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن منصوبوں کی تکمیل کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تمام ممکنہ مدد فراہم کر رہی ہے۔