کورونا ویکسین

وفاقی حکومت نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کر دی

لاہور(عکس آن لائن)وفاقی حکومت نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کر دی، صوبوں کو سائینو فارم ، کین سائینو،سائینو ویک ویکسین کی11 لاکھ 70 ہزارڈوز فراہم کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبوں کیلئے کورونا ویکسین بذریعہ پرواز اور سڑک روانہ کی گئی ہیں،سندھ اور بلوچستان کے لیے ویکسین کھیپ بذریعہ پرواز بھجوائی گئی،صوبوں کیلئے کورونا ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پرروانہ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین ڈوز محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب کو6 لاکھ 15 ہزار،سندھ کو2 لاکھ 25 ہزار ڈوز ، خیبرپختونخواہ کو ویکسین کی ایک لاکھ 30 ہزار، بلوچستان کو 50 ہزار،اسلام آباد کے محکمہ صحت کو65 ہزار، آزادکشمیر کو 60 ہزار اور گلگت بلتستان کو ویکسین کی 25 ہزار ڈوز روانہ کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں