اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 2 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،
حکومت نے رواں سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 74 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی اپ گریڈیشن کے لئے 7 کروڑ 60 لاکھ، اسلام آباد ماڈل سکولز کے قیام کے لئے 75 لاکھ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز پاکستان ٹاؤن کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ، آئی سی ٹی ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 74 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔