شعیب اختر

وسیم خان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ،جب تک درمیانے بندے پی سی بی کے اوپر لاتے رہیں گے پھر ویسے ہی فیصلے ہونگے ،شعیب اختر

اسلام آباد (عکس آن لائن) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وسیم خان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ،جب تک درمیانے بندے پی سی بی کے اوپر لاتے رہیں گے پھر ویسے ہی فیصلے ہونگے ،بھارت کو پاکستان کیساتھ تعلقات بحال کرنے چاہئیں ،بھارت کو پاکستان کی ضرورت ہے ۔سمارٹ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہاکہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان زبردست آدمی ہے ،وسیم خان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، شعیب اختر نے کہاکہ جب تک درمیانے بندے پی سی بی کے اوپر لاتے رہیں گے پھر ویسے ہی فیصلے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ محمد وسیم اور وسیم خان اچھے بندے ہیں کوشش کر رہے ہیں،عماد وسیم کو ٹیم سے باہر کرنا نہیں بنتا تھا،میں تو ہوں ہی جی ایچ کیو کی پیداوار مطلب کرکٹ کی پیدائش وہاں کی ہے، پاکستان میں کرکٹ کھیلانے والے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کلب کرکٹ میں چاچے، بابے ، لاڈ کرنیوالے لوگ اب کم ہو گئے ہیں، صرف راشد لطیف ہیں جو فری میں لڑکوں کو کرکٹ کھیلا رہے ہیں،

کرکٹ اکیڈمی بنا کر لڑکوں سے پیسے لینا غلط ہے، ایسی لئے اکیڈمی نہیں بنائی، پاک بھارت کا لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہے،بھارت کو پاکستان کیساتھ تعلقات بحال کرنے چاہئیں،بھارت کو پاکستان کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ بحال ہونی چاہیے ،بھارت سے کرکٹ نا بھی بحال ہو، پی سی بی کو اپنی کرکٹ تگڑی کرنی پڑے گی ۔ انہوںنے کہاکہ بگ تھری کا مال ہے وہ جنہیں دینا چاہیے،پی سی بی کو پیسے کمانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر، جی بی اور گوادر ہمارے خوبصورت ترین علاقے ہیں،ہمیں وہاں کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کا کرکٹ گراؤنڈ بہت اچھا گرائونڈ ہے، کے آر ایل کا کرکٹ گراؤنڈ کو میرے نام سے منسوب کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان اور کے آر ایل کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہمارے بچے ہلال پیسے کمائیں انہیں بڑھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پرئمیر لیگ کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے ،بچوں کی رضا کارانہ طور پر کوچنگ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں