وسیم اکرم

وسیم اکرم نے فیس بل پیج پر نمبر جاری کر دیا ،پرستار حیران رہ گئے

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے فیس بک پیج پر ایک نمبر جاری کیا جسے دیکھ کر اْن کے پرستار حیران رہ گئے۔وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں پرستاروں کو پیغام دیا کہ وہ اگر انہیں سننا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر کال کریں۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا شیئر کردہ نمبر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کا فون نمبر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ارے واہ ،فینز کے مزے، اگر آپ وسیم اکرم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو کال کریں۔اگر آپ واقعی اسے وسیم اکرم کا ذاتی نمبر سمجھ رہے ہیں تو آپ غلط ہیں، یہ نمبر وسیم اکرم کی ایک تشہیری مہم کے سلسلے میں دیا گیا ہے اس نمبر پر کال کی جائے تو وسیم اکرم پہلے مہم کے حوالے سے بتاتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم کال کرنے والوں کو خوشخبری سناتے ہیں کہ کال کرنے والے تمام افراد میں سے ایک خوش نصیب کو موقع ملے گا کہ وہ وسیم اکرم سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں