دعا کی اپیل

وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ، مداحوں سے دعا کی اپیل

کراچی (عکس آن لائن)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔وسیم اکرم کے مطابق طبیعت بہتر ہے، مکمل پروٹوکولز کا خیال رکھ رہا ہوں۔

صدر کراچی کنگز نے اپنی گفتگو میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ انھیں دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد میدان میں ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں