وسط خزاں

وسط خزاں کے تہوار کے ثقافتی جذبات و اہمیت

بیجنگ (عکس آن لائن)
وسط خزاں کے تہوار میں خاندانوں کے دوبارہ ملاپ اور ہم آہنگی کی خوبصورت تلاش کی جاتی ہے، اور یہ تہوار اہل خانہ سے محبت اور حب الوطنی کے گرمجوش جذبات کی عکاسی کرتا ہے ۔ 1986 کے مڈ آٹم فیسٹیول سے ایک دن پہلے، شی جن پھنگ، جو اس وقت کے شیامین کے ڈپٹی میئر تھے، سائیکل پر سوار ہوئے تہوار منانے کے لیے شیامین یونیورسٹی کے طلبہ کے ہاسٹل میں مون کیک کے دو ڈبے لائے۔حالانکہ وہ طلبہ گھر سے دور تھے لیکن گھر جیسا محسوس کررہے تھے۔
گزشتہ برسوں کے دوران، چاہے وہ دوسرے مقامات پر تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ہوں یا اپنے آبائی شہر سے دور کام کرنے والے، شی جن پھنگ ہمیشہ ان کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، وہ ہر اہم روایتی تہوار پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ۔ 2015 کے وسط خزاں کے تہوار کے موقع پر، صدر شی جن پھنگ نے سیاٹل میں امریکی سمندر پار چینی کمیونٹی کے لیے ایک استقبالیہ میں شرکت کی اور مقامی چینیوں کو تعطیلات کی مبارکباد دیں۔
ہر روایتی تہوار کے موقع شی جن پھنگ عوام کے ساتھ گپ شپ کرنے، فلاح و بہبود کے بارے میں پوچھنے اور ان کی بات سننے کے لیے عوام میں تشریف لے جاتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں