اسلام آباد (نمائندہ عکس) وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،
جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے مراحل پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر ملک متحدہ عرب امارات کی معاونت کیلئے بروقت تیار ہے ، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔