واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر صحت و انسانی خدمات ایلکس آزر کو فارغ کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے وزیر ایلکس آزر کو فارغ کرنے سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں،وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا یہ بیان امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل اور میڈیا کمپنی پولیٹیکو کے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طور پر غلط اقدامات کے باعث وزیر صحت ایلکس آزر کو فارغ کرنے سے متعلق خبروں کے بعد دیا گیا ہے۔