اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔
پیر کو وزیر داخلہ نے حلیم عادل شیخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے حوالے نوٹس لیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ حلیم عادل شیخ ایک معزز رکن سندھ اسمبلی ہیں،اپوزیشن لیڈر ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کے بنیادی انسانی کا خیال رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ حلیم عادل شیخ کو تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔