اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو ہوگا ،اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ،کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کا آر ایل این جی فروخت کے ریٹ کی منظوری دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق بجلی منصوبوں کے سرمایہ کاروں کے منافع پر 7.5 فیصد فکس ٹیکس عائد کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا ،سرکاری بجلی پیداواری اداروں کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی ،ای سی سی انسانی حقوق کی وزارت کے ملازمین کے لیے 25 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے گی،پاک فوج کی کورونا ضروریات سے متعلق ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری کا امکان ہے ،
سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کی تعمیر کیلئے 6 ارب 94 کروڑ کی حکومتی گارنٹی کی بھی منظوری متوقع ہے ،پیپرا کے ای منصوبے کے لیے 55 کروڑ کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی جائے گی ،ٹیکسٹائل اور ایپرل پالیسی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ پیش کیا جائے گی۔