لاہور(عکس آن لائن )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ ایران، اس کی بھی روک تھام ہوگی،مند۔پشین سرحدی پوائنٹ پر بین الاقوامی سرحد کھلنے سے آمدورفت میں آسانی ہوگی اور باہمی تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ سے دونوں ممالک کے مابین سرحدی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا،معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران کی جانب سے مشترکہ سرحدی بازاروں کے قیام سے دو طرفہ تجارت سالانہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ، ایران اور پاکستان کے حکام کے باہمی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے سنجیدہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ حالیہ دورہ ایران سے دوطرفہ تجارت کو مستحکم کرنے، سرحدی تجارت بڑھانے، سرحدی منڈیوں کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لینے اور مزید سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے کے لئے نئے طریقوں کی نشاندہی میں مدد ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی بازاروں کے قیام سے ناصرف تجارت میں اضافہ ہوگا، بلکہ جو غیر قانونی سمگلنگ ہوتی تھی.