اسلام آ باد (عکس آن لائن )پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی ہم منصب نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا ایران کی مسئلہ کشمیر پر حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی ہم منصب سے ایران کی مسئلہ فلسطین پر مکمل یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔