وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

بغداد(عکس آن لائن )وزیرخارجہ بلاول بھٹو تین روزہ سرکاری دورے پربغداد پہنچ گئے۔ عراقی نائب وزیرخارجہ اور پاکستانی سفیر نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو عراقی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو نئے سفارتخانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات مقامات مقدسہ پر بھی جائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں