لاہور(عکس آن لائن) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج تیارکیا جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے خصوصی پیکیج کی تیاری کیلئے جامع سفارشات طلب کر لی ہیں۔
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریززراعت،لائیوسٹاک،آبپاشی،خزانہ اورپنجاب بینک کے حکام پر مشتمل ٹیم پیکیج کیلئے سفارشات تیار کرے گی ۔ہر ڈویژن میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کیلئے بھی پائیدار پلان طلب کیا گیا ہے ۔
ماڈل زرعی مارکیٹ میں پیسٹی سائیڈز،زرعی آلات،کھاد اوربیچ میسر ہوں گے۔