کراچی(عکس آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت پر تھر کے عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ تھر کی عوام نے تیر پر ووٹ لگا کر پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تھر کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ تھر سے کامیاب امیدوار امیر علی شاہ ، ان کے پورے خاندان اور پارٹی کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھر کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بڑی محنت کی ہے۔ تھر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہماری سندھ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔
تھر کی لوگوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ تھر سے کامیاب امیدوار امیر علی شاہ، ان کے پورے خاندان اور پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلی سندھ نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو بھی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تھرپارکر کی این اے 221نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی امیدوار امیر علی شاہ جیلانی ایک لاکھ 3ہزار 502ووٹ لے کرآگے رہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوار نظام الدین راہموں50ہزار553ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔