لاہو(عکس آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلی بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب بہت حساس ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرائی جائے، نیور اگین کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلی پنجاب خود مانیٹر کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں خواہ مخوا نان ایشوز کو ایشو بنایا جاتا ہے، خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جو بھی اقدامات ہیں وہ کریں گے۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کہہ چکی ہیں کہ ایک ماہ میں شہروں کی صفائی ہو جانی چاہیے، لاہور میں ڈمپنگ سائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چھوٹے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا پلان مانگ چکی ہیں، ان کی پہلی میٹنگ مہنگائی کے حوالے سے ہی تھی۔