لاہور ( عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے اور اکنامک قونصلر لارینٹ چوپیٹن نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز اور فرانسیسی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فرانس کی دوستی اور تعاون کی بھرپور تاریخ ہے۔
فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے پنجاب میں عوام فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اشتراک ناگزیر ہے۔
٭٭٭٭٭