فیصل آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریا ت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی مدبرانہ سوچ بہترین فیصلوں سے ملک میں بہتری آئی شا ہد خاقان عباسی کا 22پی ٹی آئی ارکان کا پارٹی چھوڑنے کا بیان اپریل فول کی طرح ہے شریف خاندان عدلیہ پر حملے میں ملوث پایا گیا یے ہم کسی صورت میں ان کو راہ فرار نہیں فراہم کریں گے
شریف فیملی کی طرف سے حلف نامے کی کسی قسم کی کو ئی تردید نہیں آئیکوویڈ19کے با عث دنیا کی معیشت سکڑ گئی حکومت نے دنیا کی کر نسی کی قدر میں کمی ہو ئی جس کی وجہ سے پوری دنیا مین مہنگا ئی بڑھی مہنگا ئی کنٹرول کر نے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ٹیکسٹا ئل انڈسٹری میں تا ریخی گروتھ نظر آ رہی ہے ٹیکس ما ضی کے مقا بلے میں زیادہ اکٹھے ہو رہے ہیں اسمارٹ لاک ڈان پا لیسی اپنا ئی انڈسٹری کو بند نہیں ہو نے دیا ہمارا گرتھ ریٹ کریڈٹ کارڈاسحاق ڈار والی نہیں ملک میں تیزی سے انڈسٹری لگ رہی ہے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ رانا شمیم اور سولیسٹر نے نواز شریف کے دفتر میں بیانِ حلفی ریکارڈ کرایا تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثر انداز ہونے کے لیے رچایا گیاپا نامہ کیس کو منتقی انجام تک پہنچا یا شریف خاندان کو جواب دہ ہو نا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کچھ اچھی خبریں آنا شروع ہوئیں کرونا جیسی وبائکا پوری دنیا کو سامنا ہے دوسرا پریشر ملک کی معیشت پر ہوا اور پوری دنیا پر اثرات آئے بھارت اور برطانیہ کی گروتھ منفی میں گئی: ورلڈ بنک کے قرضوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہم نے بہت اچھے انداز میں اسکا مقابلہ کیا،
آج الحمد اللہ پاکستان کی گروتھ جی ڈی پی 5.37 فیصد آئی آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹ ٹیکسٹائل سب میں اضافہ ہواہم نے انرجی پیکج فراہم کیا، فیڈمک میں تیزی سے صنعتین لگ رہی ہیں کنسٹرکشن کو بھی آگے بڑھایا، ایک ہزار ارب کے کنسٹرکشن منصوبے چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک سات کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی کورونا ویکیسن لگوانے سے ہمارے بازار بھی اب کھلے ہیں اور معولات زندگی بھی معمول پر ہیں کورونا کو کنٹرول کرنے میں پاکستان پوری دنیا میں دوسرے نمبر آیا ہمارا فوکس ہے، معاشی گروتھ کی بہتری پر ہے ہم نے کریڈیٹ کارڈ اور نہ ہی مانگے تانگے کی گروتھ کی ہماری گروتھ پیداوار پر منحصر ہے اور اسی وجہ سے ہماری ٹیکس کولیکشن بھی زیادہ ہے ہمارے مخالف بھی اس گروتھ کو مان رہے ہیں مفتاح اسماعیل نے بھی اس گروتھ کو بالکل ٹھیک کہاہم کوئی بھی پیسے دے کر جعلی آرٹیکل نہیں چھپوا ئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے تمام ورکرز اسکی بھرپور تیاری کریں جب پانامہ کیس آیا تھا ہم اس کو عدالت میں لے کر آئے تھے۔