اسد عمر

وزیر اعظم کسی خاص خطے کیلئے نہیں پوری قوم کیلئے سوچتے ہیں ، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کسی خاص خطے کیلئے نہیں پوری قوم کیلئے سوچتے ہیں ۔ اسد عمر نے وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کو سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے ترقیاتی کاموں کے لئے 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کے اعلان بارے بتاتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہر فیصلے سے ثابت کیا ہے کے وہ قومی سوچ رکھنے والے واحد لیڈر ہیں،وہ کسی خاص خطے کے لئے نہیں پوری قوم کے لئے سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں