وزیراعظم

وزیر اعظم کا چھوٹے دکانداروں سے غیر ضروری سرٹیفکیٹس ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں سے غیر ضروری سرٹیفکیٹس ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ،15 چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر ٹیکسز کو فی الفور ختم کیاجائے اور صوبائی حکومتیں اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان کا چھوٹے دکانداروں سے غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لئے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایات کیں کہ 15چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر ٹیکس فی الفور ختم کیا جائے اور صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان پر عملدرآمد کرائیں جبکہ غریب کاروباری افراد کو تنگ نہ کیا جائے اور غیر ضروری سرٹیفکیٹس پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں