وزیر اعظم

وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ہے ، چینی قیادت کا ایم ایل ون اور سرکلر ریلوے منصوبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار

اسلام آباد(عکس آں لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ک دورہ چین کامیاب رہا ہے اور چینی قیادت نے ایم ایل ون اور سرکلر ریلوے منصوبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ وزیر اعظم ک دورہ چین کامیاب رہا ہے اور چینی قیادت نے ایم ایل ون اور سرکلر ریلوے منصوبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر تہنیت پیش کی اور چینی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ چین تھا دورے کے دوران ملاقاتوں میں چینی قیادت سے باہمی امور ،اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہدری پر چینی حکام سے تفصیلی بات چیت کی جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی و پیش رفت کے عزم کی تجدید کی سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی میں امداد پر وزیر اعظم نے چینی حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ ترجمان نے کہاکہ دورے میں چینی حکام سے گوادر پورٹ، سرکلر ریلوے، ایم ون اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے نے کشمیر پر چینی حمایت کے لئے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی آب بھی جاری ہے جس کی مذمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں