وزیر اعظم

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)طلب کر لیا ، سات نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)طلب کر لیا ، سات نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 29 دسمبر کو وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا،وفاقی کابینہ کا سات ایجنڈا پر غور کرے گی ،اقتصادی امور ڈویڑن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا،پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دیگا، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ دے گی ، ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے پیش ہوگی ،پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کیثیر المزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،اجلاس میں ملک کی سیاسی ، اقتصادی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں