اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بیان دیا ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے جس مراسلے کا ذکرکا اسکا کسی اسلامی ملک سے تعلق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ بہت محنت سے اسلامی ممالک سے تعلقات میں بہتری آئی ہے لہٰذا افواہ سازی نہ کی جائے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ مراسلےکی تحریرقابل غوراورلمحہ فکریہ ہے، اس پرسب کو غور کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آ?باد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔ وزیراعظم کے دعوے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے خط سامنے لانے اور ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔