لاہور( نمائندہ عکس )وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب جناب محمد بلیغ الرحمان نے ملاقات کی ۔جس میںملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو وزیر اعظم ریلیف فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے صوبہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے عطیہ کی گئی رقوم کے چیکس بھی پیش کئے۔
