اسامہ کیس

وزیر اعظم اسامہ کیس کو خود دیکھ رہے ہیں ،متاثرہ فیملی کو انصاف ملے گا ، زلفی بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) معاون خصوصی وزیر اعظم زلفی بخاری نے کہاہے کہ وزیر اعظم اسامہ کیس کو خود دیکھ رہے ہیں ،متاثرہ فیملی کو انصاف ملے گا ۔ پیر کو معاون خصوصی وزیر اعظم زلفی بخاری نے اسامہ ستّی شہید کی قل خانی دعا میں شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، اسامہ شہید کی فیملی نے مجھ سے جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ زلفی بخاری نے کہاکہ میں نے گزشتہ روز ہی اس کے آرڈر کروا دئیے۔انہوںنے کہاکہ وعدہ کرتا ہوں کہ اسامہ کی فیملی کو انصاف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں