سرگودہا(عکس آن لا ئن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضلع کچہری سرگودہا میں وکلاء چیمبرز کی تعمیر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ چوہدری منیب سلطان چیمہ کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا ملک شفقت عباس ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری رمیض سلطان فروکہ ایڈووکیٹ نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے وزیراعلی پنجاب کو سرگودہا کے وکلاء کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے وکلائ چیمبرز کی تعمیر کے لئے ضلع کچہری میں موجود سرکاری زمین الاٹ کرنے کی استدعا کی
اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کو کمشنراورڈپٹی کمشنر کی سفارشات سے آگاہ کیا۔جس پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے وکلاء چیمبرز کی تعمیر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ چوہدری منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ سرگودہا کے وکلاء چیمبرز کی تعمیر کیلئے زمین الاٹمنٹ کے لیے ہر ممکن فوری اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وکلاء چیمبرز بنا کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں ۔