وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد (نمائندہ عکس)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں وفاقی وزراءرانا ثناءاللّہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شر یک تھے ۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا.۔

اپنا تبصرہ بھیجیں