چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویر الہی نے لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجرا کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، گندم کے موجود ذخائر اورضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا، اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں، مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی۔

وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے، عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے، سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائرکی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ محمد بشارت، محمد محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیاں گردیزی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی محمد خان بھٹی، سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں