وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب نے لاہور کی ٹوٹی سڑکوں کی حالت زار پرنوٹس لے لیا

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب نے لاہور کی ٹوٹی سڑکوں کی حالت زار پرنوٹس لے لیا،شہر کی 6 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب نیلاہور کی ٹوٹی سڑکوں کو بہتر بنانے،6 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی،

وزیراعلی پنجاب نے ہنجروال سیٹھوکر نیاز بیگ تک روڑ کی تعمیرکیلئے 5 کروڑ روپے،سلج کیریئر سادھوکی لاہور میں روڑ کی تعمیر و مرمت کیلئے 2 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔عظیم آباد روڑ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے اورٹھوکر نیاز بیگ سے جٹ چوک مرغزار کالونی تک روڑ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 33 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی جبکہ کھرک اسپین ڈرین لاہور کیساتھ روڈ کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں