چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلی پنجاب نے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے 700کنال کرنے کی منظوری دیدی

لاہور(نمائندہ عکس)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کا صحافیوں کے لئے بڑا تحفہ، لاہور میں صحافی کالونی فیز IIکے لئے 700کنال اراضی مختص کرنے کی منظوری دے دی،وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ فیز ٹو کیلئے اراضی روڈا ایریامیں فراہم کی جائے گی، فیز ٹو سے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا،آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں 500کنال اراضی پر صحافی کالونی فیزIIکا اعلان کیا تھا تاہم اراضی کم ہونے کے باعث اب فیز IIکے لئے روڈا ایریا میں اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی ہے،چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5،5مرلے کے پلاٹس دئیے جائیں گے،

پریس کلب کی ممبر شپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی فیز IIمیں پلاٹس دیں گے، وفات پا جانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی فیزII میں چھت فراہم کریں گے،وزیراعلی نے مزید کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ جلد ازجلد حل کروا کر متاثرین کو ان کا حق لوٹائیں گے، صحافی کالونی ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے لئے بلا امتیاز کارروائی کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں