ملاقات

وزیراعلی پنجاب سے پرویزخٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(عکس آں لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں، تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی لاہور میں وزیردفاع پرویزخٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں، انتقام نہیں بلکہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،انہوں نے کہا کہ اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے، پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لےکر چلنے کی پالیسی پرعمل پیراہے،اس موقع پر پرویزخٹک نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں