کراچی(عکس آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی نے کہا کہ محمود آباد نالے کا پلان بنایا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی نے تفصیلی سروے اور اپنی اسٹڈی مکمل کر لی ہے۔ پلان کے مطابق محمود آباد نالے کے دونوں اطراف بارہ فٹ چوڑی روڈ اور تین فٹ کی فٹ پاتھ ہو گی۔
نالے کی تعمیر سے کل 56 گھر متاثر ہوں گے۔ سندھ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام نالوں کی صفائی لازمی ہے۔ نالوں کی صفائی اور ری ماڈلنگ سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ختم ہو جائے گا۔