لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے نان روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے خود ساختہ اعلان کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ عثمان بزدار نے نان، روٹی کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں، صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، انتظامیہ بھی نان، روٹی کی مقررہ کردہ نرخوں میں دستیابی یقینی بنائے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر نان، روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، نان، روٹی کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔