مکوآنہ۔/ جڑانوالہ (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نئے پراجیکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیربیت المال وسوشل ویلفیئریاور عباس بخاری نے ملاقات کی،
ملاقات میں باہمی دلچسپی کیامور خصوصی طور پر کمزور طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کو جاری فلاحی منصوبوں کیباریمیں آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نیکمزور طبقات کو سہارادیا، تیزاب سے متاثرہ افراد کا پہلی بار سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایاجارہاہے، متاثرہ افراد کیلئے ہنر مندی اور روزگار کیلئے بلا سود قرضوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئیآئی ہے، بیسہارا، کمزور لوگوں کی فلاح و بہبودہمارا فرض ہے، ہم عوام کیحاکم نہیں،
خدمت گار ہیں ، صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئینئے پراجیکٹ متعارف کرائیجائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کیدھارے میں لانیکیلئیموثراقدامات کیے، پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا دائرہ کار مزیدبڑھا رہیہیں، سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزور رکھاگیا،ماضی میں کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پرتوجہ نہیں دی۔