وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں متعدد اعلی افسران کے تقرروتبادلوں کی منظوری دے دی

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں متعدد اعلی افسران کے تقرروتبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے جن،سیکرٹریز،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں شامل شوکت علی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری.

علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبپاشی،مومن علی آغا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،بابر حیات تارڑ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،کمشنر لاہور آصٖف بلال لودھی کو تبدیل کرکے سیف انجم کو کمشنر لاہور،ندیم محبوب کو سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ،ظفر نصر اللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،کیپٹن ریٹائرڈ محبوب کو کمشنر راولپنڈی،طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان،فرح مسعود کمشنر سرگودھا،شان الحق کمشنر ملتان،عمران سکندر کو سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب،ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی،نبیل اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ،عرفان میمن کو ڈی جی فوڈ پنجاب،عشرت حسین کو کمشنر فیصل آباد اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ان افسران کا بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں