حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور (نمائندہ عکس)وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں متعلقہ حکام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں استحکام کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو لاہور میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اجلاس میں سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں