پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی سرگرم

لاہور/اسلام آباد (نمائندہ عکس)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کے بعد سرگرم ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد سے لاہور آتے ہی چوہدری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس کے علاوہ انہوں نے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی رکھا۔رپورٹس کے مطابق عشائیے میں ثانیہ کامران، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ طاہرکے علاوہ راجہ بشارت، مراد راس، سمیرا احمد اور دیگر ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بننے کے لیے تمام گروپوں سے رابطے کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 3 ارکان پنجاب نے بھی پرویز الٰہی کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں