لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس بروز (پیر) صبح 11 بجے ایوان وزیراعلیٰ طلب کرلیا ہے۔
سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں 22نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے تمام ارکان سمیت متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے، جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کی گرانٹ کے اجراءکی منظوری بعض یونیورسٹیوں کی تعمیر کی منظوری بعض سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مری میں مدر اینڈ چائلڈ سنیٹر کے قیام کی منظوری۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر نئے بس ٹرمینل کے ڈیزائن کی منظوری سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔