پشاور (نمائندہ عکس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو آفرز آنے لگیں۔پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر تیمورخان جھگڑا نے انکشاف کیا کہ کچھ دیر پہلے اپوزیشن رہنما نے کال کر کے آفر کی اس شخص کومیراجواب تھادفع ہوجاو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کی آفر کی کال سے وزیراعلیٰ کو بھی ا?گاہ کر دیا ہے ہر کوئی بکاو نہیں ہوتا نہ ہی موقع ملتے ہی ہمارا ضمیرجاگتاہے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ جس شخص نے رابطہ کیا اس کا فی الحال نام لینا مناسب نہیں جو لوگ پیسے دے کر ووٹ خرید رہے ہیں کیا یہ ملک ٹھیک کریں گے؟ پی ٹی آئی کی کے پی میں بھاری اکثریت ہے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے۔