وزیراعظم کے بھانجے

وزیراعظم کے بھانجے کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع

لاہور (عکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دس ملزمان کی عبوری ضمانت میں15 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دس ملزمان کی عبوری ضمانت میں پندرہ جنوری تک توسیع کردی۔

فاضل جج نے فوٹوگرافک ٹیسٹ کے لئے ملزمان کو پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں