فواد چوہدری

وزیراعظم کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اوران کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں