وزیراعظم

وزیراعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی منصوبوں پر فنڈز کی فراہمی جاری ہے، کراچی میں عوام اور ان کے املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔پیر کو وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان سندھ کی صورتحال ،امن و امان اور وفاق کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر تفصیلی بریفنگ ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی منصوبوں پر فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہزنی کے واقعات اور صحت کے امور پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن کےلئے وفاقی ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں، عوام اور ان کے املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں