وزیراعظم

وزیراعظم کی کورونا سے موثر انداز سے نمٹنے پر این سی او سی ممبران کو مبارکباد

اسلام آبادعکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے مثر انداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے مثر انداز سے نمٹنے پر این سی او سی ممبران، احساس ٹیم اور سٹیٹ بینک کومبارکباد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کے مطابق کورونا کے دوران معیشت سنبھالنے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں