وزیر اعظم

وزیراعظم کی ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کا مفت علاج پر کے پی حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم نے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کو مفت علاج کی سہولت پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ پاکستان جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا، یہ ہے وہ پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں