اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں پانچ سالہ بچی سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ہیں،
ہفتہ کووزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اس واقعے کو اسرائیل کی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سزا کے خوف سے بالاتر ہو کر ظلم کرنے والے کا کوئی وجود ہے تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔