وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک پر بریف کیا جائے گا ۔

جبکہ دہشتگردی کیخلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، عسکری حکام اور سکیورٹی اداروں کے افسران شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں