اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نےحکام کو مرحلہ وار متبادل ذرائع سے بجلی کے نئے منصوبے شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاور ٹرانسمیشن کے منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے، برآمدی صنعتوں کی ترجیحی بنیادوں پر توانائی کی ضروریات پور ی کی جائیں،بجٹ میں پن بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم نے ملک بھر میں سولرائزیشن منصوبے کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت کی۔
منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار ت توانائی سیکٹر سے متعلق بجٹ تجاویز پر اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے توانائی شعبے کی اصلاحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحلہ وار متبادل ذرائع سے بجلی کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں، وزیراعظم نے لائن لاسز اور بجلی چوری کے سدباب کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعظم شہباز شریف نے ونڈ اور شمسی توانائی منصوبے شامل کرنے کی ہدایت کی،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاور ٹرانسمیشن کے منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں سولرائزیشن منصوبے کی رفتار تیز کی جائے، برآمدی صنعتوں کی ترجیحی بنیادوں پر توانائی کی ضروریات پور ی کی جائیں،بجٹ میں پن بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کو سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم کو بریفینگ میں بتایاگیا کہ سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کی بڈنگ کے 4مرحلے مکمل ہوچکے ہیں،متعدد عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجارہاہے