اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم کو دہشتگردی سے متاثرہ مظلوموں کے مطالبات تسلیم کرنا چاہئیں ۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ میں وزیراعلی سندھ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ کوئٹہ جانے کے لئے کوشاں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ انجن کے نہ چلنے کے سبب ہمیں کراچی سے کوئٹہ جانے والے طیارے سے اتار دیا گیا ہے، میں اب کوئٹہ پہنچنے کے لئے متبادل انتظامات کے حوالے سے کوشاں ہوں۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو دہشتگردی سے متاثرہ ان مظلوموں کے مطالبات تسلیم کرنا چاہئیں جو میتوں کے ساتھ پانچ روز سے احتجاج کررہے ہیں